گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی منظوری کا معاملہ التوا کا شکار ہوگیا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کے دستخطوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے استعفیٰ واپس بھیج دیا ہے۔

گورنر نے وزیراعلیٰ کو وضاحت کے لیے 15 اکتوبر دوپہر 3 بجے گورنر ہاؤس پشاور طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر آفس کا کہنا ہے کہ دستخطوں کی تصدیق کے بعد ہی آئینی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

Related posts

محمد علی ملک اسٹیٹ بینک کے نئے ڈپٹی گورنر مقرر، پانچ سالہ مدت کا نوٹیفکیشن جاری

بغیر میسی کے انٹر میلان کی ٹیم کو مونٹیری کے ہاتھوں شکست کا سامنا

پیٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت اور عوام سے وصول رقم میں بڑا فرق سامنے آ گیا