جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جسٹس (ر) محمد جنید غفار کو کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کا چیئرمین تعینات کر دیا۔

جسٹس جنید غفار سندھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس ہیں،  کے تقرر سے ٹربیونل کی کارکردگی میں مزید بہتری کی توقع ہے جبکہ کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے دیگر دو ممبران میں ڈاکٹر فیض الہیٰ میمن اور عاصم اکرم شامل ہیں۔

کمپٹیشن ٹربیونل کے چیئرمین جسٹس (ر) سجاد علی شاہ 13 اگست 2025 کو ریٹائر ہو گئے تھے، انہوں نے اپنے دور میں زیر التواء مقدمات میں 50 فیصد کمی کی۔

تاہم، کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل، سی سی پی کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرتا ہے۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے