پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی اطلاعات، معاملہ واپسی پر دیکھوں گا، صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ جاری ہے، اور وہ امریکا واپسی پر اس معاملے کا جائزہ لیں گے۔

ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جنگیں ختم کرنے میں ماہر ہیں اور اس بار بھی ایک نئی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کو ٹیرف کے ذریعے روکا گیا تھا۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے لاکھوں جانیں بچائیں۔ نوبل انعام کے ذکر پر ان کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد انعام حاصل کرنا نہیں بلکہ لوگوں کی زندگیاں بچانا ہے۔

اس سے قبل غزہ سے متعلق گفتگو میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ جنگ ختم ہوچکی ہے اور جنگ بندی برقرار رہے گی۔ ان کے مطابق غزہ کے لیے ’’بورڈ آف پیس‘‘ جلد قائم کیا جائے گا اور یرغمالیوں کی رہائی مقررہ وقت سے پہلے ممکن ہے۔

Related posts

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے

ہانیہ عامر کا خواتین کی کامیابی پر سوال اٹھانے والوں کو کرارا جواب