پاک افغان بارڈر پر طالبان کی جانب سے بِلا اشتعال جارحیت پر پاک فوج کی جانب سے طالبان فورسز کے خلاف جوابی کارروائی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے جوابی کاروائی میں اسپین بولدک سیکٹر افغانستان میں واقع افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ کو دوسری اسٹرائیک میں مکمل طور پر تباہ کر دیاہے، یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے کیمپس میں سے ایک تھا جہاں سے پاکستان مخالف کارروائیاں عمل میں لائی جاتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: افغان جارحیت پر پاکستان کا ردعمل، عوام کے درمیان جنگ تصور نہ کی جائے
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ ویڈیو میں افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ کی دوسری انگیجمنٹ اور اسٹرائیک کے بعد مکمل تباہی دیکھی جا سکتی ہے، افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ میں تباہی سے افغان طالبان اور کیمپ میں چھپے خارجیوں کے بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔
