پاک فضائیہ حرکت میں آگئی، کابل سمیت کئی افغان شہروں پر جنگی طیاروں اور ڈرونزکی پروازیں

افغانستان کی جانب سے پاکستان پر بلا اشتعال حملے کے بعد پاک فضائیہ حرکت میں آگئی، کابل اور دیگر شہروں پر پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں سے پروازیں شروع کر دیں۔

پاکستان کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے ٹی ٹی پی کے خلاف موثر اور ٹارگیٹڈ حملے بھی شروع کردیے گئے ہیں ۔

فضائیہ کی جانب سے کابل اور پکتیا سمیت  افغانستان بھر میں خوارجی ٹھکانوں، پناہ گاہوں اور ٹی ٹی پی کے تربیتی مراکز کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

سروں پر منڈلاتے شاہینوں نے دشمن پر ہیبت طاری کردی۔ خواجی دہشتگرد ہی نہیں افغان طالبان بھی  فرار پرمجبور ہوچکے ہیں۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے