خواتین صحافیوں کی توہین، افغان وزیر خارجہ کا دورہ مودی سرکار کے گلے پڑ گیا

خواتین صحافیوں کی توہین ، طالبان وزیر خارجہ کا دورہ مودی سرکار کے گلے پڑ گیا ۔ مودی حکومت کی جانب سے امیر متقی کی پریس کانفرنس میں خواتین صحافیوں کوروکنے پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا ۔

 اپوزیشن کی جانب سے مودی حکومت  کو آڑے ہاتھوں لے لیا گیا ۔  خواتین صحافیوں کی جانب سے مودی سرکار پر تابڑ توڑ قلمی  حملے جاری ہیں۔

اس حوالے سے خوب لکھا اور نشر کیا جارہاہے۔ دوسری جانب اپوزیشن رہنما بھی میدان میں آگئے ۔ جنہوں نے مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے ۔

راہول گاندھی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پرلکھاکہ خواتین کو ہر میدان میں برابر کی شرکت کا حق حاصل ہے۔ اس واقعے سے واضح پیغام جاتا ہے کہ مودی سرکار خواتین کے حق میں کھڑے ہونے کیلیے انتہائی کمزورہے۔

کانگریس  رہنما پریانکا گاندھی نے بھی  اس معاملے پر مودی سے وضاحت طلب کی ہے۔

 سینئر کانگریس رہنما پی چدمبرم نے کہاکہ مرد صحافیوں کوبھی پریس کانفرنس سے واک آؤٹ کر دینا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ نئی دہلی میں افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کی پریس کانفرنس منعقد کی گئی تھی ۔ جس میں خواتین صحافیوں کو شرکت سے روک دیا گیاتھا۔

کہا جارہا ہے کہ یہ روک امیر خان متقی کی خواہش پر لگائی گئی تھی ۔  جس پر ملک بھر میں سخت ردِعمل سامنے آیا۔

Related posts

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے

ہانیہ عامر کا خواتین کی کامیابی پر سوال اٹھانے والوں کو کرارا جواب

پی سی بی میں جشنِ آزادی؛ قذافی اسٹیڈیم قومی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا