کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا

کوالالمپور میں جاری 13ویں سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملائشیا کو 2 کے مقابلے میں 7 گول سے  بڑی شکست دیدی۔

پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے شاندار 3 گول اسکور کیے، جبکہ ندیم خان نے 2 اور شاید اور حمزہ فیاض نے ایک ایک گول کیا۔

پاکستان کی ٹیم نے پورے میچ میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور میزبان ٹیم کو کسی بھی موقع پر سنبھلنے نہ دیا۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ کل برطانیہ کے خلاف کھیلے گا جبکہ منگل کو پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

Related posts

بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر سامعہ حجاب کو تنقید کا سامنا

رومانوی مناظر کی عکس بندی کب مشکل ہوتی ہے؟ علی انصاری نے بتادیا

آئمہ بیگ کا نیا گلیمرس لک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا