علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول

پشاور: خیبرپختونخوا کے مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا ہاتھ سے لکھا ہوا تحریری استعفیٰ آج دوپہر گورنر ہاؤس کو موصول ہوگیا۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے استعفیٰ ملنے کی تصدیق کردی ہے، انھوں نے ضروری کارروائی کے بعد قانونی مراحل پر عملدرآمد کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی کے مطابق آئین اور متعلقہ قوانین کے تحت استعفے کی جانچ پڑتال کی جائے گی، اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مقررہ وقت پر اس پر عمل درآمد کے لیے پراسیس کیا جائے گا۔

علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ خود لکھ کر گورنر کے پی کو بھجوایا، جس کی تصدیق کے بعد قانونی مراحل شروع ہو گئے ہیں۔

Related posts

بچوں کے بگاڑ کا ذمہ دار یوٹیوبرز کو قرار دینے پر ڈکی بھائی نے کیا کہا؟

اہرامِ مصر کے سائے میں ہانیہ عامر کا منفرد انداز؛ تصاویر وائرل

کیا عاطف اسلم موسیقی چھوڑنے والے ہیں؟ گلوکار نے حقیقت بتادی