آئی ایم ایف؛ اقتصادی جائزہ مذاکرات کے اگلے مرحلے کیلئے وزیر خزانہ امریکہ روانہ

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ واشنگٹن میں ہوگا جس کےلیے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  معاشی ٹیم کے ہمراہ امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔

حتمی بات چیت کے بعد مذاکرات کی کامیابی پر اسٹاف لیول معاہدہ متوقع ہے جبکہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر کی بڑی وجوہات سامنے آگئیں

آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس 13 تا 18 اکتوبر واشنگٹن میں شیڈول ہیں، سالانہ اجلاسوں کے موقع پر آئی ایم ایف کے ساتھ مزید پالیسی مذاکرات متوقع ہیں۔

پاکستانی وفد میں وزیر خزانہ، سیکرٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک شامل ہوں گے، وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف، عالمی بینک اور آئی ایف سی حکام سے ملاقاتیں متوقع، جبکہ پاکستانی معاشی وفد کی مختلف ممالک اور ریٹنگ ایجنسیوں کے نمائندوں سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔