نیوز بریک کے دوران خاتون اینکر کی میز پر اچانک چوہے کی انٹری ،ویڈیو وائرل

نیوز بریک کے دوران خاتون اینکر کی میز پر اچانک چوہے کی انٹری ،ویڈیو وائرل ہوگئی۔ اینکرز خواتین و حضرات ہو جائیں ہوشیار ! دفتر میں اگر چوہوں کی ہے بہتات تو آن ایئر جانے سے قبل کرلیں اچھی طرح اطمینان۔

کیونکہ ایک عرب نیوز چینل کی خاتون اینکر کو ایسی ہی صورتحال کا سامنا عین اس وقت کرنا پڑا جب وہ نیوز بریک کےلئے آن ایئرتھیں۔

خاتون اینکر کو نیوز بریک سے قبل ہی نیوز بریک کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ چوہے نے اینکر کی میز پر اچانک انٹری دی  اور خاتون اینکرنے بوکھلا کر اپنی نشست ہی چھوڑ دی۔

خاتون اینکر کو چوہے کی اچانک انٹری اور اپنی بوکھلاہٹ پر معذرت بھی کرنی پڑ گئی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مذکورہ ویڈیو کب کی ہے؟  یہ تو معلوم نہیں ! البتہ چند گھنٹوں سے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے