اسرائیلی فوج کا انخلا، غزہ میں شہریوں کا والہانہ جشن

اسرائیلی فوج کا انخلا، غزہ میں شہریوں کا والہانہ جشن ،فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور اللہ اکبر کی صدائیں لگاتے رہے ۔ جنگ بندی معاہدہ نافذ ہونے پر اسرائیلی فوج  طے شدہ مقامات تک واپس چلے گئی۔

معاہدے کی تیاری کے طور پر اپنی نئی تعیناتی لائنوں پر پوزیشن سنبھال لی ہے ۔ تاہم اسرائیلی فوج نے واضح کیا کہ جنوبی کمان کے دستے اب بھی علاقے میں موجود رہیں گے ۔

اس سے قبل حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ نے اعلان کیا کہ غزہ کی جنگ ختم ہو چکی۔ ان کے مطابق ٹرمپ کے منصوبے سے ایک مستقل جنگ بندی کی راہ ہموار ہوگی۔

غزہ کی سڑکوں پر شہریوں نے فلسطینی پرچم اٹھا کر جنگ بندی کے نفاذ پر جشن منایا۔ جبکہ عالمی رہنماؤں نے اس پیش رفت کو خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک “امید افزا آغاز” قرار دیا۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے