سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان انسداد کرپشن و منی لانڈرنگ کا تاریخی معاہدہ

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان انسداد کرپشن و منی لانڈرنگ کا تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔  اثاثہ جات کی واپسی سے متعلق معاہدہ بھی  تاریخی معاہدہ کا حصہ بنایاگیاہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے اس حوالے سے  تاریخی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔

معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان  بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔یہ معاہدہ 8 اور 9 اکتوبر 2025 کو جدہ، سعودی عرب میں MENA ریجن کے اثاثہ بحالی انٹرایجنسی نیٹ ورک (MENA-ARIN) کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر طے پایا۔

جس میں دونوں ممالک کے انسداد بدعنوانی کے اعلیٰ اداروں نے شرکت کی۔

مفاہمتی یادداشت پر دستخط قومی احتساب بیورو (نیب)  کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد اور سعودی عرب کی نگران و انسداد بدعنوانی اتھارٹی (نزاہہ) کے صدر محترم مازن بن ابراہیم الکاموس نے کیے۔

Related posts

محمد علی ملک اسٹیٹ بینک کے نئے ڈپٹی گورنر مقرر، پانچ سالہ مدت کا نوٹیفکیشن جاری

بغیر میسی کے انٹر میلان کی ٹیم کو مونٹیری کے ہاتھوں شکست کا سامنا

پیٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت اور عوام سے وصول رقم میں بڑا فرق سامنے آ گیا