سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی ایم ایف قرض کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں

اجلاس کی صدارت سینیٹر سیف اللہ ابڑو کریں گے، سندھ سولر انرجی منصوبے کی رپورٹ بھی طلب

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے حاصل کردہ قرضوں کی مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

یہ فیصلہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس کے پیش نظر کیا گیا ہے، جو چیئرمین سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔

کمیٹی نے وزارت اقتصادی امور سے کہا ہے کہ وہ ستمبر 2025 تک آئی ایم ایف سے لیے گئے تمام قرضوں کی تفصیلات، ان کی شرائط، ادائیگی کا نظام الاوقات، اور استعمال کی مدات سے متعلق مکمل رپورٹ فراہم کرے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں سندھ سولر انرجی منصوبے کی پیشرفت اور اس میں درپیش مسائل کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ کمیٹی نے متعلقہ حکام سے منصوبے کی مالیاتی اور تکنیکی رپورٹس طلب کر لی ہیں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ کا تجربہ کرے گا، کیونکہ ہفتے کے آخر میں ساحل سمندر کے موافق حالات لاتے ہیں

دبئی پولیس نے دن کے وقت سیفٹی پرسیپشن انڈیکس پر 99.9% کے اسکور کے ساتھ عوامی تحفظ کی نئی تعریف کی

DCT ابوظہبی نے امارات بھر میں سمر کیمپوں کے ساتھ منفرد تجربات سے پردہ اٹھایا