کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے کمنٹری پینل اور دیگر نشریاتی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق کپتان شان پولاک، سابق پاکستان ٹیسٹ کپتان عامر سہیل، رمیز راجہ، وقار یونس اور ٹیسٹ کرکٹر بازید خان کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔

وائٹ بال سیریز کے کمنٹری پینل میں عامر سہیل، رمیز راجہ، عروج ممتاز، جے پی ڈومنی اور ورنن فلینڈر شامل ہوں گے۔

سیریز کی ہائی ڈیفینیشن براڈکاسٹ میں 28 کیمرے اور بگی کیم شامل ہوں گے جبکہ ہاک آئی اور الٹرا ایج ٹیکنالوجی ڈی آر ایس کا حصہ ہوں گی۔

پاکستان میں میچز اے اسپورٹس اور ٹین اسپورٹس پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے جبکہ ٹیپ میڈ اور تماشہ پر سیریز کے میچز لائیو اسٹریم ہوں گے۔

عالمی سطح پر نشریات وِلو ٹی وی، سپر اسپورٹس، ٹی اسپورٹس، کرک بز اور ڈائیلاگ ٹی وی کے ذریعے کی جائیں گی۔

Related posts

حماس کا 20 سال بعد غزہ حکومت سےدستبرداری کا اعلان

اقوام متحدہ کا امریکا اور ایران سے کشیدگی کم کرکے مذاکرات بحال کرنے کا مطالبہ

عرب ریڈنگ چیلنج 830,000 طلباء میں سے کل 10ویں ایڈیشن کے UAE کے فاتحین کو تاج پہنائے گا