غزہ امن معاہدے پر اتفاق رائے کسی بھی وقت ممکن ، ترک وزیر خارجہ پُر امید

غزہ  امن معاہدے پر اتفاق رائے کسی بھی وقت ممکن ہے ۔ جس کے بعد اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی کا اعلان ہو جائے گا اور خطے کو بڑا ریلیف ملے گا۔

ترک وزیرخارجہ حاقان فدان نے خوشخبری سنا دی ہے ۔  یہ بات انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں شامی ہم منصب کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

ترک وزیرِ خارجہ شام کے دورے پر موجود  ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ امن مذاکرات میں قیدیوں کی رہائی،اسرائیلی افواج کے انخلا کی حدود اور شرائط،غزہ میں امداد کی فراہمی اورممکنہ جنگ بندی کے اصول و ضوابط پر بات کی گئی۔

ترک وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ان نکات پر “اب تک نمایاں پیش رفت” ہوئی ہے اور امید ہے کہ جلد کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جائے گا۔

اردوان کا کہتے ہیں ؟

دوسری ترک صدر کا کہناتھاکہ جنگ بندی کے لیے ساری شرائط حماس پر لادنا درست نہیں۔ ان کا کہناتھاکہ اسرائیل کو بھی غزہ پر بمباری بند کرنا ہوگی۔

صدر طیب اردوان نے مزید بتایا کہ حماس نے امن مذاکرات کے لیے مثبت رویہ اپنایا ہے جسے میں ایک نہایت اہم قدم سمجھتا ہوں، حماس اس معاملے میں اسرائیل سے آگے ہے۔

Related posts

فیصلہ کن میچ میں فتح کے لیے بھرپور کوشش کریں گے، سری لنکا مضبوط حریف ہے؛ سدرہ امین

نیلم منیر کی ‘بے بی بمپ’ کے ساتھ جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل

نازش جہانگیر نے خود کو ’خوبصورت‘ قرار دے دیا