سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ان کا کیا تعلق ہے؟

سہیل آفریدی  کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ان کا کیا تعلق ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔ نئے وزیراعلیٰ کے لئے بانی پی ٹی آئی نے ہی نام تجویز کیا۔

ذرائع کے مطابق ان کا نام بانی پی ٹی آئی نے ہی تجویز کیاہے ۔ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔  وہ پی کے 70 سے پہلی بار ایم پی اے بنے۔

سہیل آفریدی نے سیاسی کیریئر کا آغاز انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن  سے کیا۔ وہ کے پی کے صدر رہے ۔

وہ موجودہ حکومت میں وزیرِ اعلیٰ کے معاون خصوصی کمیونی کیشن اینڈ ورکس رہے۔جس کے بعد سہیل آفریدی کو وزیر برائے ہائر ایجوکیشن بنایا گیا۔

سہیل آفریدی 2024 میں پہلی بار ضلع خیبر سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ پی ٹی آئی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

علی امین گنڈا پورکوتبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے اس فیصلے میں بانی پی ٹی آئی کی رضامندی ہی شامل نہیں بلکہ خود انہوں نے یہ نام تجویز کیاہے۔

ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی عمران خان کے انتہائی قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق انہوں نے گریجویشن تک تعلیم حاصل کی۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: تیز ہواؤں اور خلیج عرب کے کھردرے ہونے کے ساتھ دھول کا الرٹ جاری کیا گیا۔

خلیفہ فنڈ نے سائبرسیکیوریٹی اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے، تیز کرنے کے لیے خصوصی قومی پروگرام شروع کیا۔

MoFA نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے لبنانی جمہوریہ کے لیے سفر دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔