ڈکی بھائی کیخلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں اہم پیشرفت

سیشن کورٹ لاہور میں معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی کے خلاف جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران عروب جتوئی عدالت میں پیش نہ ہوئیں، ان کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ عروب جتوئی بیمار ہیں اور عدالت پیش نہیں ہو سکتیں۔

وکیل کی جانب سے عروب جتوئی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں جمع کرایا گیا، جس کے بعد عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

بعدازاں عدالت نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 23 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

Related posts

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز؛ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کل سے شروع ہوگی، قومی ٹیم پُراعتماد

قومی ٹیم کو بڑا دھچکا؛ اہم بلے باز انجری کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سیریز سے باہر

ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا