دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری

دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد نے آپ بیتی بیان کردی ۔اپنی ویڈیو میں انہوں نے غیر فلسطینیوں کے ساتھ بھی اسرائیلی مظالم کی پوری کہانی بیان کردی۔

 سابق سینیٹر نے رہائی کے بعد اپنے پہلے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔ جس  میں انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے اڈیالہ جیل سے اسرائیلی جیل تک مزاحمت جاری رہے گی۔

ان کا کہناتھاکہ اسرائیل کی بدنام زمانہ جیل میں رہنے کے بعد ہمیں رہائی مل چکی۔ انہوں نے کہاکہ قید کے دوران ہمارے ہاتھ پیچھے باندھے گئے، پاؤں میں بیڑیاں ڈالی گئیں۔

سابق سینیٹر نے کہا کہ اسرائیلی جیل میں ہمارے اوپربندوقیں تانی گئیں۔ ان کا کہناتھاکہ  ہم نے اپنے مطالبات کے لیے 3 دن تک بھوک ہڑتال کی۔

انہوں نے کہاکہ  ہمیں ہوا، پانی اورادویہ تک رسائی نہیں دی گئی اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم اردن پہنچ چکے ہیں ۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فلسطین کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ ان کاکہناتھاکہ ہم غزہ کی ناکہ بندی کو بار بار توڑیں گے۔

مشتاق احمد کا کہناتھاکہ غزہ میں نسل کشی کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ ان کا کہناتھاکہ فلسطین کی آزادی کی جدوجہد اڈیالہ جیل سے اسرائیلی جیلوں تک جاری رہے گی۔

Related posts

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

ویلز سے ڈرا کے بعد پاکستان کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات معدوم