سندھ حکومت کا اہم اقدام: ایس ٹی آر پالیسی پر شکایات کے ازالے کے لیے کمیٹی قائم

‏ سندھ حکومت نے اساتذہ کے تقرری اور تبادلے ایس ٹی آر پالیسی پر شکایات کے ازالے کے لیے گریوینس ریڈریسل کمیٹی قائم کردی ہے۔

محکمہ تعلیم کی گریوینس ریڈریسل کمیٹی کی جانب سے ایس ٹی آر پالیسی سے متاثرہ اسکولوں اور اساتذہ کی شکایات کی جانچ شروع، کمیٹی 15 دن میں شکایات کا جائزہ لے کر رپورٹ جمع کرائے گی۔

ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن، ڈی ای اوز اور چیف مانیٹرنگ آفیسر گریوینس ریڈریسل کمیٹی کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں 10 ہزار سے زائد اساتذہ کے تبادلے کر دیے گئے، نوٹیفکیشن جاری

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولز میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایس ٹی آر (اساتذہ شاگرد تناسب) کے مطابق تبادلے کیے تھے۔

اساتذہ کے تبادلوں سے 1320 اسکولز کھل گئے، تبادلوں سے 1550 اسکولز میں اساتذہ کی کمی کا پورا کرنا ممکن ہوا۔

ایک استاد والے 1328 اسکولز میں اساتذہ کی تعداد کو بڑھائی گئی، جبکہ شادی ہونے کی صورت میں ویڈ-لاک پالیسی کے تحت 1671 اساتذہ کے ٹرانسفر ہوۓ۔

اس موقع پر محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کی ریلیونگ اور جوائننگ کو فوری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے، جبکہ کمیٹی اساتذہ کے تبادلوں سے اسکول بندش پر بھی غور کرے گی۔

Related posts

جلنے کے خطرے کے خدشات کے بعد دبئی پولیس نے وائرل ‘سلیم ان مائیکرو ویو’ چیلنج کے خلاف خبردار کیا ہے۔

اس موسم گرما میں تنہا پرواز: ایمریٹس 3,500 سے زیادہ نوجوان مسافروں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ کا تجربہ کرے گا، کیونکہ ہفتے کے آخر میں ساحل سمندر کے موافق حالات لاتے ہیں