کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں

شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی لہر بدستور جاری ہے اور شہری خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگے ہیں۔

سی پی ایل سی (سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی) کی جانب سے جاری کردہ ستمبر کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ماہ کے دوران 5,439 اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

جس کے بعد سال 2025 کے پہلے 9 ماہ میں رپورٹ ہونے والے مجموعی کیسز کی تعداد 49,888 تک جا پہنچی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ستمبر میں شہریوں کی 3,181 موٹرسائیکلیں اور 172 گاڑیاں چوری ہوئیں۔

اسی ماہ اسلحے کے زور پر 1,542 موبائل فونز، 517 موٹرسائیکلیں اور 27 گاڑیاں چھینی گئیں۔ قتل و غارتگری کے 51 جبکہ بھتہ خوری کی 3 وارداتیں بھی رپورٹ ہوئیں۔

تاہم، خوش آئند بات یہ ہے کہ ستمبر کے دوران اغواء برائے تاوان یا بینک ڈکیتی کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات نے اماراتی اہداف کے لیے 30 جون کی آخری تاریخ مقرر کی، ڈی ایچ 120,000 جرمانے کا انتباہ

فضا علی کی ویڈیو پر یاسر نواز اور دانش نواز کا مزاحیہ انداز وائرل

درفشاں سلیم کی نئی تصاویر نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا