سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی

ابوظہبی: ماہرینِ فلکیات نے کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 2026 کا آغاز جمعرات 19 فروری سے ہوگا۔

اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق ابتدائی حسابات بتاتے ہیں کہ رمضان المبارک میں اب صرف 139 دن باقی ہیں۔

سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے وضاحت کی کہ نیا چاند 17 فروری بروز منگل شام 4 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوگا، تاہم سورج غروب ہونے کے محض ایک منٹ بعد ہی غروب ہوجائے گا، جس کے باعث اُس شام چاند کا دکھائی دینا ممکن نہیں ہوگا۔

فلکیاتی حسابات کے مطابق پہلا روزہ 19 فروری جمعرات کو ہونے کا امکان ہے، البتہ اس کی حتمی تصدیق رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

ماہرین کے مطابق رمضان کے آغاز پر ابوظہبی میں روزے کا دورانیہ تقریباً 12 گھنٹے 46 منٹ ہوگا، جو مہینے کے اختتام تک بڑھ کر 13 گھنٹے 25 منٹ تک پہنچ جائے گا۔

Related posts

فیصلہ کن میچ میں فتح کے لیے بھرپور کوشش کریں گے، سری لنکا مضبوط حریف ہے؛ سدرہ امین

نیلم منیر کی ‘بے بی بمپ’ کے ساتھ جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل

نازش جہانگیر نے خود کو ’خوبصورت‘ قرار دے دیا