پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی اور مرتضیٰ طوری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے سابق وفاقی وزیر عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ تینوں رہنماؤں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

اس دوران عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی عدالت نے مسترد کر دی۔

جج کا کہنا تھا کہ ملزمان اب تک ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ تاہم، عدالت نے مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Related posts

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز؛ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کل سے شروع ہوگی، قومی ٹیم پُراعتماد

قومی ٹیم کو بڑا دھچکا؛ اہم بلے باز انجری کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سیریز سے باہر

ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا