ڈی جی آئی ایس پی آر کابلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ

ڈی جی آئی ایس پی آر  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ کیا، اور سیشن کے دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طلباء سے تفصیلی گفتگو کی۔

نشست میں سوالات و جوابات کے دوران پاک فوج کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی، فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے سیشن  کو خوش آئند قرار دے کر مزید سیشنز کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کے تمام واقعات کے پیچھے بھارتی منفی سوچ اور وسائل کارفرما ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

طلباء نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے انٹریکٹو سیشن میں ہمارے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے گئے اور بہت سارے ابہام دور کیے، ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان میں ایسے انٹریکٹو سیشنز مزید منعقد ہوں تاکہ یوتھ کی آگاہی اور شعور میں اضافہ ہو۔

اس موقع پر طلباء نے معرکہ حق میں پاک فوج کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔

Related posts

قومی ٹیم کو بڑا دھچکا؛ اہم بلے باز انجری کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سیریز سے باہر

ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

صغرا ربابی، جس نے فن کو انسانیت کا چراغ بنادیا