کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی

فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقے کورکی میں پرامن لوگوں پر حملہ کیا، کور کی میں مقامی قبائل اورفتنہ الہندوستان کے درمیان جھڑپ سے 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے بہادر عوام فتنہ الہندوستان کے سامنے آہنی دیواربن گئے، مقامی قبائل کے اصرار کے باوجود دہشتگردوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کیا، زکلی آدم زئی کور کی خواتین نے قرآن کا واسطہ دیکر دہشتگردوں کو جانے کےلیے بھی کہا، تاہم  دہشتگردوں کی جانب سے کورکی میں مقامی خواتین کو مسلسل ہراساں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشتگرد کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات

ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کے پیش نظرمقامی قبائل نے اپنے دفاع کا فیصلہ کیا، دہشتگردوں سے جھڑپ کے دوران مقامی قبیلے کا ایک فرد شہید اور2 زخمی ہوئے۔

کورکی کے مقامی قبائل نے عہد کیا ہےکہ وہ  اپنےپرامن علاقے کو دہشتگردانہ سرگرمیوں میں استعمال نہیں ہونے دیں گے، جبکہ بلوچستان کے بہادرعوام پرفتنہ الہندوستان کا اصل چہرہ عیاں ہو چکا ہے۔

خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سے واضح ہے کہ فتنہ الہندوستان کا اسلام اور بلوچ روایات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: تیز ہواؤں اور خلیج عرب کے کھردرے ہونے کے ساتھ دھول کا الرٹ جاری کیا گیا۔

خلیفہ فنڈ نے سائبرسیکیوریٹی اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے، تیز کرنے کے لیے خصوصی قومی پروگرام شروع کیا۔

MoFA نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے لبنانی جمہوریہ کے لیے سفر دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔