پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پریما داسا اسٹیڈیم پہنچ گئیں

کولمبو میں جاری آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ کے لیے پاکستان اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیمیں پریما داسا اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔

کولمبو میں جاری آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ کے لیے پاکستان اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیمیں پریما داسا اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ دونوں روایتی حریف ٹیموں کے درمیان مقابلہ آج سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ 2025: گوگل نے ڈوڈل بدل ڈالا

شائقین کرکٹ اس سنسنی خیز میچ کا شدت سے انتظار کررہے ہیں جبکہ بارش کے امکانات کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کولمبو میں بارش کی وجہ سے آج آسٹریلیا اور سری لنکا کا میچ بھی منسوخ ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا ہے۔

Related posts

امریکی حملوں پر ایران کا سخت ردعمل، عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ

صبا حمید سے طلاق کیوں ہوئی؟ وسیم عباس نے برسوں بعد خاموشی توڑ دی

مایا علی کے ٹنگ ٹویسٹر چیلنج میں احد رضا میر الجھ گئے، ویڈیو وائرل