پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف

ایس آئی ایف سی کی بدولت پاکستان میں گوگل اے آئی پلس پلان متعارف کرادیا گیا ہے، جو ڈیجیٹل ترقی میں نئے مواقع فراہم کے گا۔

اس منصوبہ کا مقصد اے آئی ٹولز تک آسان رسائی اور تخلیقی صلاحیت میں اضافہ ہے۔

گوگل اے آئی پلس میں Gemini 2.5 Pro، Veo 3 Fast ویڈیو ماڈل اور Gemini انٹیگریشن شامل ہے۔

200  جی بی اسٹوریج اور دیگر خصوصیات ایک ہی پلان کے تحت پانچ افراد کے ساتھ شیئر کیے جا سکتے ہیں۔

حکومت کی پاکستان میں اے آئی کے فروغ اور تعلیمی و پیشہ ورانہ تربیت پرخصوصی توجہ مرکوز ہے، جبکہ پاکستان اور گوگل کی شراکت سے تعلیمی شعبے میں ڈیجیٹل انقلاب کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کا نیا اے آئی ٹول: تصویریں اب ویڈیو بنیں گی، وہ بھی آواز کے ساتھ!

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی، تعلیم اور تخلیقی صلاحیت کے فروغ میں اہم اقدامات جاری ہیں۔

Related posts

تدویر گروپ اور الخیل اسکوائر نے ویسٹ مینجمنٹ فریم ورک تیار کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

قومی جونیئر اسکواش ٹیم میڈلز کے خواب لیے چین پہنچ گئی

ایران پر ممکنہ حملے کی بازگشت، امریکا میں نئی سیاسی کھینچا تانی شروع