اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ 5 تا 7 اکتوبر ملائشیا کے سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ دورہ ملائشیا کے وزیراعظم اور ان کے بھائی انوار ابراہیم کی خصوصی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم کے مطابق اس دورے میں دوطرفہ تجارت بڑھانے اور معاشی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کی جائے گی جبکہ اہم علاقائی اور عالمی امور بھی زیرِ غور آئیں گے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس دورے سے پاکستان اور ملائشیا کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں گے۔
