شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان

شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، دن بھر موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت مطلع صاف، موسم گرم اور مرطوب ہے، تاہم دن بھر میں مطلع جزوی سے مکمل ابرآلود رہنے کے ساتھ مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان

شہر قائد میں موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم گرمی کی شدت 34 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جائے گی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناب 88 فیصد ہے۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Related posts

"باز بال” کے خالق کی ٹیسٹ کرکٹ سے چھٹی، انگلینڈ نے میک کولم کا باب بند کردیا

ایران سے ڈیل طے ہوئی تھی پھر ایک گھنٹے بعد ڈرون حملہ ہوگیا، صدر ٹرمپ

تیل و گیس ادارے کا ڈیٹا خطرے میں، آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا