جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا

اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سماجی رہنما اور جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے سربراہ ظفر عباس سے ماہانہ 14 کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے والے خطرناک گروہ کے تین کارندوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتاری ملیر کے علاقے جعفر طیار سے عمل میں لائی گئی، جہاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزمان یاور عباس، منظر کاظمی اور محسن واسطی کو دھر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد نے اقرار کیا ہے کہ وہ یہ بھتہ گروہ کے سرغنہ محمود اختر نقوی کے کہنے پر طلب کر رہے تھے، جو ماضی میں بھی بلڈرز اور تاجروں سے بلیک میلنگ کے ذریعے کروڑوں روپے بٹور چکا ہے۔

واضح رہے کہ واقعے کا مقدمہ 26 ستمبر کو ٹیپو سلطان تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے پستول اور وہ موبائل فون بھی برآمد کر لیا ہے جو بھتہ طلبی میں استعمال کیا گیا۔

ایس آئی یو حکام کا کہنا ہے کہ گروہ کے باقی ارکان اور مرکزی ملزم محمود اختر نقوی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

Related posts

ہانیہ عامر کا خواتین کی کامیابی پر سوال اٹھانے والوں کو کرارا جواب

پی سی بی میں جشنِ آزادی؛ قذافی اسٹیڈیم قومی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ