9 سال بعد گدھوں کی کھالوں سے متعلق بڑا فیصلہ ، اہم نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے 9 سال بعد گدھوں کی کھالوں سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا، اہم نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیاگیا۔

حکومت نے 2015  سے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد کی گئی پابندی کا فیصلہ واپس لیا گیا ہے۔

اس اہم فیصلے کے بعد وزارتِ تجارت کی جانب سے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر سے پابندی ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گدھوں کی کھالوں کی مشروط طور پر برآمد کی اجازت دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ای سی سی نے 3 ستمبر 2015ء کو گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی عائد کی تھی۔

Related posts

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال، 718 پوائنٹس ڈوب گئے

مومنہ اقبال کو شوہر کے ساتھ رومانوی تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

مداحوں کا انتظار ختم؟ ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی ریلیز سے متعلق بڑی خبر