وزیر دفاع خواجہ آصف کا آزاد کشمیر کے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں آزاد کشمیر کے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے حضرات سے درخواست ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی تین نسلوں کی جدوجہد پرغور کریں، جو آپ کو میسر ہے اس کا عشر عشیر کا بھی وہ تصور نہیں کر سکتے، وہ کشمیر کی آزادی کی تاریخ اپنے خون سے لکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس جدوجہد میں ایک نسل جیلوں میں جوانی سے بڑھاپے میں پہنچ گئی، پھانسی چڑھ گئے سینے پہ گولیاں کھائیں پاکستان سے محبت کی ہر روز قیمت ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف نے صنعتکاروں کو ویزہ نہ ملنے کی بڑی وجہ بتادی

خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیر کی جنگوں میں شہید ہونے والے فوجیوں میں پنجابی، پختون، بلوچ، سندھی گلگتی اور بلتی شامل ہیں، پاکستان نے اپنا وجود کشمیر کی آزادی کے لیے داؤ پہ لگایا ہے اور لگائیں گے، یہ ہمارے ایمان کا جز ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے انتخابی حلقے سیالکوٹ میں کشمیری مہاجرین کی کثیر تعداد ہے، اکتوبر 1947میں جموں سیالکوٹ کا بارڈر کراس کرتے ایک لاکھ کشمیری مسلمان شہید ہوئے، ہزاروں عورتوں کی عصمت لٹی، ہزاروں اغوا ہو گئیں۔

وفاقی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بجوات، حاجی پورہ اور  پکا گڑھا کیمپ کے ہر گھر میں پاکستان کے ساتھ محبت کی قیمت جانوں سے چکانے والے رہتے ہیں۔

Related posts

کم جونگ اُن کی بیٹی کے لباس نے سب کی توجہ حاصل کرلی، کیا وہ اگلی رہنما بننے کی تیاری کررہی ہیں؟

‘دبئی شہر نہیں ہے، دبئی ایک آئیڈیا ہے’: کاروباری شرد اگروال 1989 میں آنے کے بعد کبھی کیوں نہیں چھوڑے

دبئی میں زیر تعمیر بلند عمارت میں آگ بھڑک اٹھی