مشی گن: امریکی ریاست مشی گن میں ایک چرچ پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
امریکی حکام کے مطابق حملہ آور نے چرچ پر حملے کے دوران فائرنگ کی اور بعد ازاں گاڑی عمارت سے ٹکرا دی جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔
مزید پڑھیں: امریکا کے شہر آسٹن میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، ملزم گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چرچ میں سینکڑوں افراد سنڈے سروس میں شریک تھے۔ فوری کارروائی کے دوران حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پرتشدد واقعات کے سلسلے کو ختم ہونا چاہیے۔ صدر نے متاثرہ خاندانوں سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔