وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرنے پر مسرت کا  اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم  نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، کاروباری برادری اور حکومت کی انتھک محنت سے اسٹاک ایکسچینج میں ہر دن بلندیوں کی ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک لاکھ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے حکومتی پالیسیوں میں اعتماد کا مظہر ہے۔

 وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے، انشاء اللہ اب معاشی ترقی کا سفر تیزی سے جاری رہے گا۔

Related posts

سلطان القاسمی نے خورفقان میں ہیریٹیج مارکیٹ کا حکم دیا۔

حمدان بن محمد 2026 کے دوسرے دفاعی کونسل کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

دبئی پولیس نے AI سے چلنے والے ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبے کا نقشہ تیار کیا۔