خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ

خواہش ہے کہ ترکیہ اب روس سے تیل خریدنا بند کردے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو دنیا کی قابلِ احترام شخصیت قراردیدیا۔

یہ بات انہوں نے ترک صدر سے دو بدو ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔  صدر طیب اردوان کا واشنگٹن پہنچنے پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ لگتا ہے غزہ جنگ بندی معاہدے کے بھی قریب پہنچ چکے ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ صدر اردوان نے ترکیہ کی ایک طاقتور فوج بنائی ہے،امریکی ساختہ آلات کا وسیع استعمال کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ترکیہ ایف-35 اور ایف-16 طیارے خریدنا چاہتا ہے، اس پر بات کریں گے۔ ان کا کہناتھاکہ مذاکرات اچھے رہے تو ترکیہ پر پابندیاں فوراً ہٹا سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ میں نے دنیا کی 7 جنگیں رکوائیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم غزہ سے اسرائیلی یرغمالیوں کو واپس لانا چاہتے ہیں۔

Related posts

پی ایس ایل کے مالی معاملات پر اہم پیش رفت، 29 جولائی کی میٹنگ پر سب کی نظریں

جاوید شیخ نے کیریئر کے سب سے کٹھن دور سے پردہ اٹھا دیا

فواد خان کے نئے لُک نے مداحوں کو چونکا دیا