امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

راولپنڈی: امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور امریکی ناظم الامور سمیت سفارتی عملےنے جہاز کا استقبال کیا۔

دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کےمابین پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ ہے، تاہم اس دورے کے اختتام پر امریکی بحریہ اور پاک بحریہ کے مابین مشترکہ مشق کا انعقاد کیا جائے گا۔

امریکی بحری جہاز کے دورے سے خطے میں قیام امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

Related posts

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

ویلز سے ڈرا کے بعد پاکستان کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات معدوم