سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے واضح برتری حاصل کرلی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ غیر حتمی نتائج کے مطابق 28 میں سے 19 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔
پیپلز پارٹی نے 16 نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی سیاسی برتری برقرار رکھی، جبکہ جماعت اسلامی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور ایک آزاد امیدوار نے ایک، ایک نشست اپنے نام کی۔
ضمنی انتخابات پرامن ماحول میں مکمل ہوئے، جبکہ حتمی نتائج باقی 9 نشستوں کے مکمل ہونے کے بعد جاری کیے جائیں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ان نتائج سے پیپلز پارٹی کی سندھ میں مقامی سطح پر گرفت مزید مضبوط ہوئی ہے۔