گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں 4 گھنٹے طویل بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔

ٹیم نے کیمپ کے پہلے روز فزیکل فٹنس، بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے مختلف شعبوں میں مہارت بڑھانے کے لیے منظم مشقیں کیں۔

ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں کھلاڑیوں کو اسکلز ڈویلپمنٹ سے متعلق اہم نکات سکھائے گئے، جبکہ باؤلنگ کوچز جنید خان اور طاہر خان نے باؤلرز کو مؤثر لائن اور لینتھ کے گر سکھائے۔

دوسری جانب عبدالسعد اور اسفندیار نے ٹیم کو فیلڈنگ، کیچنگ، ڈرلز اور ایکسرسائزز کروا کر فزیکل اسٹرینتھ اور ریفلیکس بہتر بنانے پر توجہ دی۔

پاکستان ویمنز ٹیم کل کولمبو میں سری لنکا ویمنز ٹیم کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی، جو ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اہم حصہ تصور کیا جا رہا ہے۔

Related posts

بچوں کے بگاڑ کا ذمہ دار یوٹیوبرز کو قرار دینے پر ڈکی بھائی نے کیا کہا؟

اہرامِ مصر کے سائے میں ہانیہ عامر کا منفرد انداز؛ تصاویر وائرل

کیا عاطف اسلم موسیقی چھوڑنے والے ہیں؟ گلوکار نے حقیقت بتادی