افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی

مشہور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر حیات نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

ایک مداح کے سوال پر سحر حیات نے بتایا کہ وہ اور ان کے سابق شوہر سمیع رشید اب ساتھ نہیں ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کی بیٹی ایرہ کے والد ہمیشہ سمیع رشید ہی رہیں گے اور اس حوالے سے کسی کو کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے۔

سحر حیات نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو یہ سکھائیں گی کہ والد اور والدہ دونوں کا احترام کرے۔ ایرہ کی اپنے والد سے ملاقات پر کبھی پابندی نہیں لگائی گئی اور نہ ہی انہیں کسی کو روکنے کا اختیار حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے معاملات کا فیصلہ ذاتی خواہشات پر نہیں بلکہ پاکستان کے قوانین کے مطابق ہونا چاہیے۔

ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ اس ذاتی مسئلے کو مزید موضوعِ بحث نہ بنایا جائے اور ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔

یاد رہے کہ سحر حیات اور سمیع رشید نے دسمبر 2022 میں شادی کی تھی، دونوں کی ایک بیٹی ہے جو اس وقت سحر کے ساتھ رہتی ہے۔

تاہم، کچھ ماہ قبل اس جوڑی کی علیحدگی کی افواہیں زیرِ گردش رہیں جن کی سمیع رشید نے تردید کی تھی اور اب سحر حیات نے باضابطہ طور پر اپنی طلاق کی تصدیق کر دی ہے۔

Related posts

الیکٹرانک آلات کی ڈیجیٹل صفائی سائبر سیکیورٹی کو بڑھاتی ہے، خطرات کو کم کرتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کا موسم: آج دبئی اور ابوظہبی میں موسم گرما کے آسمان صاف ہیں۔

UAE جاب لوس انشورنس گائیڈ 2026: آپ کو انوولٹری لاس آف ایمپلائمنٹ (ILOE) اسکیم کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے