چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل سیلنگ ریگاٹا 2025؛ پی این ایس رہبر کراچی میں افتتاحی تقریب کا انعقاد

دوسرے چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل سیلنگ ریگاٹا 2025 کی افتتاحی تقریب کا پی این ایس رہبر کراچی میں انعقادکیا گیا۔

کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

 چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل سیلنگ ریگاٹا 2025 کے مقابلے 23 سے 27 ستمبر تک منعقد ہوں گے، جس میں پاکستان، مصر،  ایران،  ملائیشیا، سری لنکا اورتھائی لینڈ  کے انیس کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

اس موقع پر کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی  نے کہا کہ کھیل، خصوصاً سیلنگ، امن، بین الاقوامی تعاون اور سمندروں کے حوالے سے آگاہی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ میں کمانڈر کراچی کی تبدیلی کمان کی تقریب کا انعقاد

  کمانڈر کراچی پاک بحریہ ایسے مقابلوں کے ذریعے علاقائی اور عالمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے، یہ مقابلہ خطے میں واٹر اسپورٹس کو فروغ دینے کا ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

افتتاحی تقریب میں حاضر سروس  اور ریٹائرڈ افسران، منتظمین،  اسپانسرز،  کھلاڑیوں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

Related posts

جعلی آئی ڈیز سے تنگ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر مداحوں کو خبردار کردیا

وینٹی لیٹر سے وہیل چیئر تک؛ نمرہ خان نے اپنے مشکل ترین وقت کی داستان سنادی

معروف یوٹیوبر جنید اکرم کا 6 سالہ بیٹے سے ملنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ