ابوظہبی: ایشیاکپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ایشاکپ 2025 کے سپر فور مرحلے کا میچ ابو ظہبی کے اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا دونوں ٹیمیں اچھی ہیں جب کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
دوسری جانب سری لنکن کپتان چرتھ اسالنکا نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے فیلڈنگ کرتے، سری لنکا کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، کامل مشہارا اور دونیتھ ویلا لگے کی جگہ مہیش تھیکشانا اور چمیکا کرونا رتنے کو شامل کیا گیا ہے۔
TOSS & PLAYING XI
Pakistan win the toss and opt to field first
Unchanged team for today’s match #PAKvSL | #BackTheBoysInGreen | #AsiaCup2025 pic.twitter.com/AhZ159Fwa4
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 23, 2025
