خواتین کیلئے پنک اسکوٹیز پروگرام کا آغاز

کراچی: حکومتِ سندھ نے خواتین کو سفری سہولت اور خودمختاری دینے کیلئے پنک اسکوٹیز پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ اسکوٹیز خواتین کو بالکل مفت فراہم کی جائیں گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ یہ سہولت خواتین کے لئے ایک انقلابی قدم ہے جس سے انہیں محفوظ، باوقار اور سستا سفر میسر ہوگا، ساتھ ہی وقت کی بچت اور اخراجات میں کمی آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اس پروگرام میں ترجیح دی جائے گی جبکہ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ذریعے ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ شفاف طریقہ کار کے تحت میرٹ پر اسکوٹیز الاٹ ہوں۔

سندھ حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا، تعلیم اور ملازمت کے شعبوں میں ان کے کردار کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ خواتین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے