چارلی کرک کی اہلیہ کا قاتل کو معاف کرنے کا اعلان؛ ٹرمپ نے ’’آزادی کا شہید‘‘ قرار دے دیا

ایریزونا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور قدامت پسند رہنما چارلی کرک کے تعزیتی جلسے میں ان کی اہلیہ ایریکا کرک آبدیدہ ہوگئیں۔ اس موقع پر انہوں نے جذباتی خطاب کرتے ہوئے اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کیا۔

ایریزونا میں ہونے والے اس تعزیتی اجتماع میں صدر ٹرمپ نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ’’امریکی آزادی کا شہید‘‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ایریکا کرک نے اپنے خطاب میں کہا کہ نفرت کا جواب مزید نفرت نہیں بلکہ معافی ہے اور یہی ان کے شوہر کی سوچ تھی۔

یاد رہے کہ چارلی کرک کو 11 ستمبر کو یوٹا یونیورسٹی میں اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ گن کنٹرول اور ہجوم پر فائرنگ جیسے موضوعات پر تقریر کر رہے تھے۔

چارلی کرک ایک نمایاں قدامت پسند شخصیت تھے اور ’’ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے‘‘ کے بانی بھی تھے۔

2012 میں قائم کی گئی یہ تنظیم تعلیمی اداروں میں قدامت پسند نظریات کو فروغ دیتی ہے۔ وہ صدر ٹرمپ کے نہایت قریبی ساتھی بھی سمجھے جاتے تھے۔

Related posts

دبئی پولیس نے ایک سیاح کا فون اس کے آبائی ملک کو واپس کر دیا – شپنگ کی قیمت فون کی قیمت سے زیادہ ہو گئی

خواب دیکھنے والوں سے کمانڈر تک: امارات کی پہلی دو خواتین اماراتی کپتانوں کا سفر

متحدہ عرب امارات کے سائبر سیکیورٹی چیف نے خبردار کیا ہے کہ خاندان آن لائن دفاع کی پہلی لائن ہیں۔