لندن: وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے لندن سے نیویارک روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم کا خصوصی طیارہ لندن کے لوٹن ایئرپورٹ سے نیو یارک کے لئے روانہ ہوا، جہاں برطانیہ میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور سفارتی عملے نے انہیں الوداع کہا۔
وزیراعظم کے ہمراہ پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے جو اجلاس میں مختلف سرگرمیوں میں شریک ہوگا۔
جنرل اسمبلی سے خطاب اور عالمی ملاقاتیں
وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جن میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔