جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان

جنوبی افریقہ نے دورہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹ کے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈز اور قیادت کا اعلان کیا ہے۔ دورے میں مہمان ٹیم 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت ڈیوڈ ملر کریں گے جب کہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی میتھیو بریٹزکی اور ٹیسٹ ٹیم کی کمان ایڈن مارکرم کے سپرد کی گئی ہے۔

 

ٹیسٹ ٹیم کے مستقل کپتان ٹیمبا باووما پنڈلی میں انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کاک کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز میں شامل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے ورلڈکپ 2023 کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی تاہم اس سیریز کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے۔

میچز کا شیڈول

پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہوگا، سیریز کے دیگر میچز راولپنڈی اور فیصل آباد میں شیڈول ہیں۔ تین ون ڈے میچز 4،6 اور 8 نومبر کو فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔

یہ سیریز پاکستان کرکٹ کے لیے ایک بڑا ایونٹ قرار دی جا رہی ہے جب کہ شائقین کرکٹ بھی بڑے جوش و خروش سے میچز کے منتظر ہیں۔

Related posts

اعصام الحق نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

رجب بٹ کی دوسری شادی سسٹرولوجی خاندان میں ہوگی؟ ماہر نجوم کی نئی پیشگوئی

فخر زمان لسٹ اے میں زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی ٹاپ 5 فہرست میں شامل