سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا

قصور: دریائے ستلج میں آنے والا تباہ کن سیلاب بھی دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا، ریسکیو 1122 والے بھی باراتی بن گئے۔

بول نیوز کے مطابق دریائے ستلج میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث راستے اور گاؤں زیرِ آب آگئے، آمدورفت کا نظام معطل ہوگیا۔ انہی سنگین حالات میں ایک انوکھا منظر دیکھنے میں آیا۔

گنجہ کلاں کے رہائشی دلہا ماجد ڈوگر اپنی برات کے ہمراہ دلہن کے گاؤں حجرا شاہ مقیم روانہ ہوئے۔ سڑکیں ٹوٹنے اور زمینی راستے بند ہونے کے باعث دلہا اور براتیوں نے ریسکیو 1122 کی بوٹ کا سہارا لیا۔

کشتی کے ذریعے برات اپنی منزل پر پہنچ گئی۔ براتیوں نے بروقت مدد فراہم کرنے پر ریسکیو 1122 ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کے اس موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

Related posts

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی کمی، فی تولہ کیا رہی؟

رجب بٹ کو سلمان خان کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ، 100 انڈی کس 660 پوائنٹس گرگیا