اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہی کانفرنس آج

نیویارک: اقوام متحدہ میں سعودی عرب اور فرانس کی سربراہی میں آج مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے سربراہی کانفرنس منعقد ہوگی۔

اس اہم اجلاس میں دنیا کے مختلف رہنما شریک ہوں گے، پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے جو آج سے 26 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ

دفترِ خارجہ کے مطابق وزیر اعظم اپنے دورۂ نیویارک کے دوران اعلیٰ سطح کی تقریبات اور خصوصی اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیر اعظم اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں خطے کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین سمیت اہم عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

Related posts

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے

ہانیہ عامر کا خواتین کی کامیابی پر سوال اٹھانے والوں کو کرارا جواب

پی سی بی میں جشنِ آزادی؛ قذافی اسٹیڈیم قومی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا