امریکا کا فلسطینی صدر محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار، جنرل اسمبلی اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے

نیویارک: امریکا نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے ویزہ دینے سے انکار کر دیا۔

یہ اقدام امریکا کے اپنے ہی قوانین اور اقوام متحدہ کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے، جس کے تحت کسی بھی مندوب یا رہنما کی ویزہ درخواست مسترد نہیں کی جا سکتی۔

مزید پڑھیں: محمود عباس کی اسرائیل کے دو ریاستی حل کے بیان کی حمایت ، کیا کسی نے توجہ دی ؟

امریکی محکمہ خارجہ نے مؤقف اپنایا ہے کہ محمود عباس کو قومی سلامتی کے پیش نظر ویزہ جاری نہیں کیا گیا۔ اس فیصلے کے بعد فلسطینی صدر اب جنرل اسمبلی اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ اس اجلاس کا اہم محور مسئلہ فلسطین ہے اور صدر محمود عباس کی غیر موجودگی پر عالمی سطح پر امریکا کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔ کئی ممالک نے کہا ہے کہ ویزہ روکنے کا یہ فیصلہ غیر معمولی اور اقوام متحدہ کے اصولوں کے منافی ہے۔

Related posts

بچوں کے بگاڑ کا ذمہ دار یوٹیوبرز کو قرار دینے پر ڈکی بھائی نے کیا کہا؟

اہرامِ مصر کے سائے میں ہانیہ عامر کا منفرد انداز؛ تصاویر وائرل

کیا عاطف اسلم موسیقی چھوڑنے والے ہیں؟ گلوکار نے حقیقت بتادی