کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، نیتن یاہو کا ردعمل

کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، نیتن یاہو کا برطانیہ ،کینیڈ اور آسٹریلیا کے اعلان پر  ردعمل آگیا۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے اتوار کو برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطینی ریاست کو یکطرفہ تسلیم کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

نیتن یاہو نے بھی ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئےکہاہے کہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ان کی امریکا سے واپسی پر اسرائیل کی جانب سے ردعمل دیا جائے گا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اعلان امن قائم کرنے کے بجائے خطے کو مزید غیر مستحکم کرتا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے اس اقدام کو مستقبل میں پرامن حل کے امکانات کو نقصان پہنچانے کے مترادف کردیا۔

بیان کے آخرمیں کہاگیاکہ اسرائیل کسی بھی ایسے بے بنیاد اور خیالی متن کو قبول نہیں کرے گاجواسے ناقابلِ دفاع سرحدوں کو تسلیم کرنے پر مجبور کرے۔

Related posts

عوام پر پیٹرول بم گرگیا؛ فی لیٹر پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

متحدہ عرب امارات کے اسکولوں میں دور دراز کی تعلیم: وزارت اتوار کو فیصلہ کرے گی۔

بھارت خفیہ مداخلت اور اثرو رسوخ استعمال کررہا ہے، کینڈین انٹیلی جنس رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف