کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کیخلاف ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، مؤثر کارروائی کے نتیجے میں، 7 خارجی دہشت گرد بشمول تین افغان شہری اور 2 خودکش بمبار مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں، سات ہندوستانی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے، جن میں تین افغان شہری اور دو خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔

ترجمان افواج پاکستان کے مطابق پاکستان افغان حکومت سے توقع کرتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے گی اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج اور غیرقانونی افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے کو بھارتی اسپانسرڈ خارجی  دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا جا رہا ہے، سیکورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related posts

مسلم کونسل برقہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

ابوظہبی سول ڈیفنس نے ہنگامی تیاریوں کو بڑھانے کے لیے خواتین کے کمیونٹی ریسپانڈر فورم کا آغاز کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر طے شدہ حملہ مؤخر کرنے کا اعلان