صدر آصف علی زرداری کاشغر سے وطن کیلئے روانہ

صدر آصف علی زرداری کاشغر سے وطن کیلئے روانہ ہوگئے۔

صدر مملکت کی روانگی کاشی لیننگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہوئی، جبکہ کاشغر کے پارٹی سیکرٹری اور نائب گورنر سنکیانگ نی ژوانگ نے صدر کو رخصت کیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اس موقع پر صدرزرداری نے میزبانی پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پنگ کے وژن کے تحت چین خصوصاً سنکیانگ میں ہونے والی ترقی متاثر کن ہے، ان کی خواہش ہے کہ ایک دن پاکستان اور چین کے عوام سیاحت اور تجارت کے لیے سڑک کے راستے سفر کر سکیں۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے سفرا بھی موجود تھے۔

Related posts

عبداللہ بن زاید کی برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات، علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال

مسلم کونسل برقہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

ابوظہبی سول ڈیفنس نے ہنگامی تیاریوں کو بڑھانے کے لیے خواتین کے کمیونٹی ریسپانڈر فورم کا آغاز کیا۔